سلما ن خان کی ”بجرنگی بھائی جان“اب رومانیہ میں ریلیز کی جائے گی

جمعہ 23 اکتوبر 2015 17:11

سلما ن خان کی ”بجرنگی بھائی جان“اب رومانیہ میں ریلیز کی جائے گی

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء)بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ”بجرنگی بھائی جان“ جمعے کے روز23اکتوبر کو رومانیہ مین نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق بجرنگی بھائی جان رومانیہ کے 14سینما?ں میں رومانی زبان کے سب ٹائیٹل کے ساتھ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں فلم بجرنگی بھائی جان کے گزشتہ پوسٹر کے ساتھ حال ہی میں رومانی انداز میں تیار گیا پوسٹر بھی جاری کیا جائے گا۔

کبیر خان کی بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان، کرینہ کپور اور نواز ا لدین صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔واضح رہے سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان رواں سال 17جولائی کو بھارت میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔ بجرنگی بھائی جان سپر سٹار سلمان خان کی ہوم پروڈکشن ہے جسے ایروس انٹر ٹینمنٹ کے تعاون سے بین الاقوامی سطح پر نمائش کیلئے پیش کیا گیا

وقت اشاعت : 23/10/2015 - 17:11:08

Rlated Stars :