بھارتی فلموں میں گانے پر لعنت بھیجتی ہوں، تمام بھارتی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کر دیا ہے ‘ رابی پیرزادہ

پیر 26 اکتوبر 2015 15:15

بھارتی فلموں میں گانے پر لعنت بھیجتی ہوں، تمام بھارتی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کر دیا ہے ‘ رابی پیرزادہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء ) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ میں بھارتی فلموں میں گانے پر لعنت بھیجتی ہوں،مجھے بھارت سے گانے کی پیشکش آچکی ہیں مگر میں نے ہمیشہ انکار کیا ،مجھے کرڑوں روپے بھی دئیے جائیں تو بھی میں کسی صورت بھارتی فلموں کے لئے کوئی کام نہیں کروں گی ،میں نے تمام بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا ہے اوریہاں تک کے میر ے گھر میں کوئی بھارتی ٹی وی چینل بھی نہیں لگایا جاتا ۔

” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کا بائیکاٹ کردینا چاہیے پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا سب سے پہلے عزت انا ہے اس کے بغیر انسان دو کوڑی کا بھی نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں بھارتی انتہاپسند شیو سینا کے غنڈوں نے جس طرح پاکستانی فنکاروں ،خورشید قصور ی کی کتاب کی تقریب رونمائی کرنے والے آگنائزر کے منہ پر سیاہی پھینک کر پوری دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ عیا ں کردیا ہے اور پاک بھارت کرکٹ سیریز کو منسوخ کرواکر پوری دنیا میں اپنی جگ ہسنی کروائی اس کے جواب میں امریکہ، کینڈا، بر طانیہ اور نیوزی لینڈ کی کبڈی ٹیموں نے بھارت میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے اپنے ملک کی عزت عزیز ہے اگر اس کے فنکاروں اور ادیبوں کے ساتھ بھارت میں تعصبانہ رویہ اختیار کیا جاتا ہے تو پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کو بھارتی فلموں میں اداکاری اور میوزک دینے کا سلسلہ بند کردینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی انتہاء پسندوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے اگر بھارتی وزیراعظم اپنے پالتو غنڈوں کو سنبھال نہیں سکتے تو ایک دن بھارت دنیا میں تنہارہ جائے گا ۔

وقت اشاعت : 26/10/2015 - 15:15:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :