اداکارہ لائبہ خان فلمساز مظہر سعید کی نئی فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کریں گی ،فواد خان ہیرو کا کردار نبھائیں گے

بدھ 28 اکتوبر 2015 17:45

اداکارہ لائبہ خان فلمساز مظہر سعید کی نئی فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کریں گی ،فواد خان ہیرو کا کردار نبھائیں گے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) اداکارہ لائبہ خان فلمساز مظہر سعید کی نئی فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کریں گی جبکہ ان کے مدمقابل فواد خان ہیرو کا کردار نبھائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق فلمساز مظہر سعید نے اپنی نئی فلم ” بادشاہ کون “ میں اداکارہ لائبہ خان کو ہیروئن کے کردار کے لئے کاسٹ کر لیا ہے اور بطور فلمی ہیروئن یہ انکی پہلی فلم ہو گی ۔ مذکورہ فلم میں ان کے مدمقابل اداکار فواد خان ہیرو کا کردار نبھائیں گے ۔ فلم کی موسیقی پہلے ہی مرتب کی جا چکی ہے ۔فلم کے ہدایتکار ولید احمد ہیں جو اس سے قبل درجنوں کمرشلز اور ویڈیوز بنا چکے ہیں ۔ جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے اور دسمبر میں فلم کی شوٹنگ کراچی میں شروع ہو جائے گی ۔

وقت اشاعت : 28/10/2015 - 17:45:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :