سونم کپور نے ”پریم رتن دھن پایو “ کو کیریئر کی سب سے بڑی فلم قرار دیدیا

اتوار 8 نومبر 2015 11:46

سونم کپور نے ”پریم رتن دھن پایو “ کو کیریئر کی سب سے بڑی فلم قرار دیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) بولی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ انکی نئی آنے والی رومانس سے بھرپور فلم ”پریم رتن دھن پایو“ انکے کیریئر کی سب سے بہترین فلم ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

30سالہ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران بتا یا کہ وہ اپنے آپ کو خوش نصیب خیال کرتی ہیں کہ انھیں اتنی بڑی فلم میں سپر سٹار سلمان خان کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کر نے کا موقع ملا۔ سورج برجاتیا کی ”پریم رتن دھن پایو“ کے نمایاں ستاروں میں سلمان خان ، سونم کپور ، انوپم کھیر، نیل نتن مکیش اور سوارا بھاسکر کے نام شامل ہیں۔ سونم کپور کی ”پریم رتن دھن پایو“ 12نومبر کے روز دیوالی کے ایک دن بعد نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

وقت اشاعت : 08/11/2015 - 11:46:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :