سلمان خان کی پریم رتن دھن پایو کی پہلے ہی دن 40کروڑ کمائی

ہفتہ 14 نومبر 2015 13:31

سلمان خان کی پریم رتن دھن پایو کی پہلے ہی دن 40کروڑ کمائی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 نومبر۔2015ء) پریم کا ایک او رگیم چل گیا ، دیوا لی پر ڈبل سلمان دھماکا پریم رتن دھن پایو نے پہلے ہی دن 40کروڑروپے کما کرسارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

(جاری ہے)

باکس آفس پر سو کروڑ کا چھکا لگانے کیلئے ایک ہی سلمان کافی ہوتا ہے ، لیکن جب ایک ہی فلم میں 2 سلمان ہوں اور ان میں ایک سب کا ،لاڈلا پریم ہو تو باکس آفس پر ریکارڈ ٹوٹنے ہی تھے۔فلم اب کتنے دنوں میں سو کروڑ پھر2 سو کروڑ کمائے گی، فلم بینوں نے ابھی سے ایک اس فیملی ڈرامے کے شوز گننے شروع کردیے ہیں۔

وقت اشاعت : 14/11/2015 - 13:31:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :