مسلسل غیر حاضری،ماڈلنگ کی تشہری کمپنیوں کا ایان علی سے معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی

ہفتہ 14 نومبر 2015 19:37

مسلسل غیر حاضری،ماڈلنگ کی تشہری کمپنیوں کا ایان علی سے معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔آئی پی اے۔14 نومبر۔2015ء) غیرملکی ماڈلنگ کی تشہری کمپنیوں نے مسلسل غیر حاضری پر ماڈل ایان علی سے معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دیدی،میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل ایان علی نے ماڈلنگ کیلئے مختلف تشہیری کمپنیوں سے معاہدے کررکھے ہیں اور ان سے بھاری معاوضہ بھی ایڈوانس میں لے رکھا ہے تاہم پاکستان میں ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس میں عدالتی کارروائی کے باعث اور بیرون ملک سفر کرنے پر پا بندی کی وجہ سے ان تشہری کمپنیوں میں معاہدے کے مطابق ماڈلنگ نہیں کر سکیں تاہم ان تشہری کمپنیوں نے ماڈل ایان علی کو نوٹس بھجواتے ہوئے معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ایان علی کی مسلسل غیر حاضری بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے اگر نوٹس بھجوانے کے بعدماڈل ایان علی نہ آئیں تومعاہدے منسوخ کرتے ہوئے بھاری معاوضہ کی رقوم بھی واپس لی جائیں گی۔

وقت اشاعت : 14/11/2015 - 19:37:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :