بدترین’’ شوہر‘‘ اور بہترین’’ باپ ‘‘بننے کی صلاحیت رکھتا ہوں‘ سلمان خان

اتوار 15 نومبر 2015 13:23

بدترین’’ شوہر‘‘ اور بہترین’’ باپ ‘‘بننے کی صلاحیت رکھتا ہوں‘ سلمان خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 نومبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خا ن آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان ‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ علاوہ ازیں انکی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘بولی ووڈ انڈسٹری کے گزشتہ تمام ریکارڈز توڑچکی ہے۔ اداکار سے حال ہی میں ایک مرتبہ پھر میڈیا کی طرف سے انکی شادی کے متعلق سوال پوچھا گیا۔

(جاری ہے)

شادی کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں ایک اچھا شوہر کبھی بھی ثابت نہیں ہو سکتا لہٰذا شادی کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ رپورٹ کے مطابق میڈیا سے بات چیت کے دوران اداکارہ سونم کپور بھی انکے ہمراہ تھیں۔ سلمان خان کے اس سوال پر سونم کپور کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنی والدہ کی عزت اور انسے محبت کرتا ہے وہ بیوی کے ساتھ کیسے برا برتا? کر سکتا ہے۔جبکہ سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ سے بے حد محبت کرتے ہیں ،تاہم وہ جس قدر مسائل میں گھرے ہوئے ہیں کسی لڑکی سے شادی کر کے اسے مصیبت میں نہیں ڈال سکتے۔ علاوہ ازیں سلمان خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان میں اچھا شوہر بننے والی کوئی خوبی موجود نہیں تاہم وہ بہترین باپ بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 15/11/2015 - 13:23:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :