خود کو صرف 10دن میں نئی فلم ”سلطان“ کے کردار میں ڈھال لوں گا،سلمان خان

اتوار 15 نومبر 2015 13:53

خود کو صرف 10دن میں نئی فلم ”سلطان“ کے کردار میں ڈھال لوں گا،سلمان خان

ممبئی۔ 15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 نومبر۔2015ء)بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے وہ صرف 10دنوں میں اپنے آپ کونئی فلم ”سلطان“ کے کردار میں ڈھال لیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی میں ایک جیولری سٹور میں فلم ”پریم رتن دھن پایو“کی پروموشن کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ آج سے خود کو فلم ”سلطان“ میں ریسلر کے کردار میں ڈھالنے کا کام شروع کردیں گے اور صرف 10دنوں میں آپکو ایک واضح فرق نظر آئے گا۔اس سے قبل سلمان خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھاکہ وہ فلم سلطان میں دگنا سائز میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ یش راج بینر تلے بنے والی مذکورہ فلم آئندہ سال ریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 15/11/2015 - 13:53:44

Rlated Stars :