ہرتیک روشن نے ٹریفک پولیس کیلئے نئی ہیلپ لائن کا افتتاح کر دیا

منگل 17 نومبر 2015 17:24

ہرتیک روشن نے ٹریفک پولیس کیلئے نئی ہیلپ لائن کا افتتاح کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 نومبر۔2015ء) بولی ووڈ سٹار ہریتک روشن نے بھارتی شہر ممبئی کی ٹریفک پولیس کی طرف سے قائم کی جانے والی ہیلپ لائن کا افتتاح کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 10 نومبر کوکیا گیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں ہیلپ لائن کا افتتاح اداکار ہریتک روشن اور پولیس کمشنر جاوید احمد کے ہاتھوں کرایاگیا۔

مذکورہ ہیلپ لائن ممبئی شہر کے رہائشیوں کو ٹریفک جام اور راستوں کی بندش کی صورت میں متبادل راستے اختیار کرنے جیسی سہولیات فراہم کرے گی۔اداکار کی طرف سے انھیں اس نیک کام میں حصہ دار بنانے پر ممبئی ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کال سینٹر میں 80کانسٹیبل ہر وقت عوام کی خدمت پر مامور رہیں گے

وقت اشاعت : 17/11/2015 - 17:24:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :