ابھی بولی ووڈ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں‘ کرشمہ کپور

بدھ 18 نومبر 2015 14:17

ابھی بولی ووڈ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں‘ کرشمہ کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ سٹار کرشمہ کپور کی طرف سے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتا گیا کہ تاحال انھوں نے فلم انڈسٹری میں واپسی کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ معروف اداکارہ کرینہ کپور کی بڑی بہن کرشمہ کپور کاشمار90کی دھائی میں بولی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکارا?ں میں ہوتا ہے۔اداکارہ نے ذیابیطیس کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی ایک ایک تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا کو بتایا کہ میں ابھی اپنی فیملی کے ساتھ بے حد مصروف ہوں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ انھیں سماجی کاموں اور مختلف بیماریوں سے بچا? کیلئے عوام میں شعور و آگہی پیدا کرنے جیسی مہمات کا حصہ بننا ذیاہ پسند ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ آجکل کے مصروف ترین دور میں ہمیں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

کرشمہ کپور نے اپنی ڈائٹ پلان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں سخت قسم کے ڈائٹ پلان پر عمل کرنا ضروری خیال نہیں کرتیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ کھانے کی بے حد شوقین ہیں تاہم وہ ہمیشہ کھانے میں اعتدال پسندی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ وہ اپنی جسمانی خوبصورتی اور فٹنس کو بحال رکھنے کیلئے ہلکی پھلکی ورزش کی بھی لازماً پابندی کرتی ہیں

وقت اشاعت : 18/11/2015 - 14:17:31

Rlated Stars :