سپیکٹر کو بھارت میں نمائش کی اجازت کیلئے چار مناظر قربان کرنے پڑ گئے

جمعرات 19 نومبر 2015 18:26

سپیکٹر کو بھارت میں نمائش کی اجازت کیلئے چار مناظر قربان کرنے پڑ گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء)ہالی ووڈ کی مقبول ترین فلم سریز جیمز بانڈ 007کی 24ویں فلم ”سپیکٹر “ کو آخر کار ہندوستان میں نمائش کی اجازت مل ہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی سینسر بورڈ کی طرف سے فلم کو نمائش کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے قبل چار مناظر کو کاٹ دیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق ان چار مناظر میں دو بولنے جبکہ دیگر دو جیمز بانڈ کے طویل ترین بوس و کنار کے مناظر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مزیدسینسر بورڈ کی طرف سے جیمز بانڈ (ڈینیل گریگ ) کے ساتھی اداکارہ کے ساتھ بوسے کے مناظر کومکمل طور پر ختم کرنے کی بجائے 50 فیصد چھوٹا کر دیا گیاہے۔سینسر بورڈ کے نمائندے کے مطابق سینسر بورڈ کو جیمز بانڈ کے بوسے والے مناظر کی طوالت کے علاوہ اس سے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔واضح رہے اس سے قبل بھارتی سینسر بورڈ کی طرف سے دیپکا پڈکون اور رنبیر کپور کی فلم ”تماشا“ میں بھی دونوں کے کس سین کو ختم کرنے کی بجائے چھوٹا کر دیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک سینسر بورڈ کی طرف سے بھارت میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلموں میں بو س وکنار کے مناظر کی طوالت کاباقاعدہ وقت متعین نہیں کیا گیا

وقت اشاعت : 19/11/2015 - 18:26:26