اداکارہ شلپا شیٹی مصنفہ بن گئیں پہلی کتاب شائع

اتوار 22 نومبر 2015 12:29

اداکارہ شلپا شیٹی مصنفہ بن گئیں پہلی کتاب شائع

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 نومبر۔2015ء)بولی ووڈاداکارہ شلپا شیٹی کی سمارٹنس کے اصولوں پر تحریر کردہ پہلی کتاب ”دی گریٹ انڈین ڈائٹ“شائع کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکارہ کی پہلی کتاب کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی۔اداکارہ کی کتاب کی رونمائی کی تقریب میں بولی ووڈ کی مایہ ناز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات میں میگا سٹار امیتابھ بچن ،انیل کپور اور ہریتک روشن کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران اداکارہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں یہ کتاب خصوصی طور پر وزن کم کرنے اور جسمانی خدوخال کو پرکشش رکھنے کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریر کی ہے۔ واضح رہے مذکورہ کتاب کو لکھنے میں لوکا کٹنھونے اداکارہ کی معاونت کی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب انکے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تو ان کے وزن میں 40کلو گرام اضافہ ہو گیا جس پر انھوں نے محض ساڑھے ماہ کے قلیل عرصے میں قابو پا لیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی کام کو کرنے کیلئے اپنا ذہن تیار کر لیں تو آپ اس میں لازماً کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے ”دی گریٹ انڈین ڈائٹ “ میں سمارٹنس سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے کی کو شش کی ہے

وقت اشاعت : 22/11/2015 - 12:29:47