اداکارہ شلپا شیٹی مصنفہ بن گئیں پہلی کتاب شائع
اتوار 22 نومبر 2015 12:29
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 نومبر۔2015ء)بولی ووڈاداکارہ شلپا شیٹی کی سمارٹنس کے اصولوں پر تحریر کردہ پہلی کتاب ”دی گریٹ انڈین ڈائٹ“شائع کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکارہ کی پہلی کتاب کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی۔اداکارہ کی کتاب کی رونمائی کی تقریب میں بولی ووڈ کی مایہ ناز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات میں میگا سٹار امیتابھ بچن ،انیل کپور اور ہریتک روشن کے نام شامل ہیں۔(جاری ہے)
تقریب کے دوران اداکارہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں یہ کتاب خصوصی طور پر وزن کم کرنے اور جسمانی خدوخال کو پرکشش رکھنے کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریر کی ہے۔ واضح رہے مذکورہ کتاب کو لکھنے میں لوکا کٹنھونے اداکارہ کی معاونت کی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب انکے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تو ان کے وزن میں 40کلو گرام اضافہ ہو گیا جس پر انھوں نے محض ساڑھے ماہ کے قلیل عرصے میں قابو پا لیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی کام کو کرنے کیلئے اپنا ذہن تیار کر لیں تو آپ اس میں لازماً کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے ”دی گریٹ انڈین ڈائٹ “ میں سمارٹنس سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے کی کو شش کی ہےمزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایشویا رائے زخمی بازو کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں
-
عالیہ بھٹ 100سال تک اداکاری کرنے کی خواہشمند
-
لوگ مجھے انوشکا شرما کی ہمشکل قرار دیتے ہیں، کرن ملک
-
اداکارہ عائزہ خان کے میک اپ نہ کرنے کے دعوے پر مداح حیران
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
ہدائتکار نوید رضا نے ’’ٹائیگر بابا‘‘ کی تکمیل کے بعد،’’گاڈ فادر‘‘ کو ری شیڈول کردیا
-
لائبہ خان کا معصومانہ انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز
-
شوہرنے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا ، اشنا شاہ
-
سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ کی نمائش پربلال قریشی برہم
-
پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کے گھر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار
-
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
-
نصیر الدین شاہ نے پاکستانی فلم ’خدا کے لئے‘ کو ایک اہم فلم قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.