پاکستان میں وقت کے ساتھ فلم پروڈکشن میں بہتری آرہی ہے، عائشہ خان
پیر 21 دسمبر 2015 17:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) ماڈل واداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں وقت کے ساتھ فلم پروڈکشن میں بہتری آرہی ہے، فلم میکر ہر موضوع پر فلمیں بنا رہے ہیں، ”وار“ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ایک فلم ”گدھ“ زیر تکمیل ہے۔ا گزشتہ روزنھوں نے ان خیالات کا اظہار اکرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان فلم انڈسٹری کی حالت دیکھ کر لگ رہا تھا کہ شاید اب مشکل سے ہی یہ اپنے پاوٴں پر کھڑی ہو سکے؟ مگر نئے ٹیلنٹ نے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔
جن کی کاوشوں سے بالی ووڈ کی فلموں کے مقابلے میں ہماری فلموں کو اچھا رسپانس ملا۔ عائشہ خان نے کہا کہ فلم میکنگ میں آنے والوں کی اکثریت کا تعلق ٹی وی پروڈکشن سے ہی تھا، جنھوں نے روایتی کمرشل سینما کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات کو لے کر فلمیں بنا رہے ہیں۔(جاری ہے)
فلم بینوں نے بھی سینما پر اس تبدیلی کو خوشی کے ساتھ قبول کیا ہے۔عائشہ خان نے کہا کہ فلم اور ٹی وی کے مزاج میں بہت فرق ہے۔
فلم پر ا?پ کو فاسٹ ٹریک کے ساتھ مخصوص ٹائم میں کرداروں اور کہانی کا اختتام کرنا ہوتا ہے جب کہ ٹی وی ڈرامہ پر ا?پ ہر طرح سے آزاد ہوتے ہیں۔ عائشہ خان نے کہا کہ ”وار“ میری پہلی فلم تھی میرے لیے یہ تجربہ بہت اچھا رہا۔ان دنوں شمعون عباسی کی فلم ”گدھ“ کر رہی ہوں یہ بھی ایک ایکشن تھرل فلم ہے جس میں ہمایوں سعید ، شان ، سعید جبران ،شعیب خالد، عمران پٹیل، حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈرامہ اور فلم کا انتخاب ہمیشہ کردار اور ٹیم دیکھ کر ہی کرتی ہوں ، میرے نزدیک تعداد سے زیادہ کوالٹی اہمیت رکھتی ہے۔عائشہ خان نے مزید کہا کہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے، اسی لیے تقریبات میں بھی کم ہی جاتی ہوں۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
AnnaSophia Robb
Ayush Tandon
Anna Paquin
Yasir Nawaz Baloch
Rebecca Ferguson
Norman Reedus
Faisal Rehman
Nicholas D'Agosto
Andrew Garfield
Ajab Gul
Ronda Rousey
Peter Stormare
Showbiz News In Urdu
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، نہیں چاہتی کبھی اس مرحلے سے گزروں، حنا آفریدی
-
شروتی ہاسن اور دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا
-
60 سالہ خاتون نے 'مس یونیورس بیونس آئرس' کا ٹائٹل جیت لیا
-
جہاز میں لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا