لاہور کی فیملی عدالت نے اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرمقدمے کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 مارچ 2016 14:35

لاہور کی فیملی عدالت نے اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرمقدمے کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

لاہورکی فیملی عدالت کی جج شمیم اختر وٹو نے کیس کی سماعت کی۔اداکارہ میراآج بھی اپنے مقدمے کے سلسلے میں عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں۔میرا کے وکیل نے تکذیب نکاح کے دعوی میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ عتیق الرحمن نامی شہری جعلی نکاح نامہ بنا کر اس کا شوہر ہونے کا جھوٹا دعوی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

تکذیب نکاح کی کاروائی پر عدالت عالیہ کی جانب سے حکم امتناعی واپس لیا جا چکا ہے لہذا عدالت اپنا فیصلہ سنائے۔

جعلی نکاح نامہ یونین کونسل سے رجسٹرڈ نہیں اس پر دستخط،مہریں اور گواہوں کے دستخظ بھی جعلی ہیں۔ عدالت نے اداکارہ کے شوہرہونے کے دعویدار عتیق الرحمن کو متعدد نوٹسز جاری کر رکھے ہیں مگر عتیق الرحمن کی جانب سے ابھی تک عدالت میں کوئی جواب داخل نہیں کرایا گیا۔جس پر عدالت نے کیس کی مزیدسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

وقت اشاعت : 02/03/2016 - 14:35:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :