سیم سمتھ نے آسکر تنازعہ سے جان چھڑانے کیلئے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی

جمعہ 4 مارچ 2016 15:17

سیم سمتھ نے آسکر تنازعہ سے جان چھڑانے کیلئے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء) معروف گلوکار سیم سمتھ کو رواں سال 88ویں آسکر میں ساتھی گلوکار جیمی نیپس کے ہمراہ بہترین اوریجنل گانے کیلئے اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ دونوں ستاروں کو جیمز بانڈفلم سیریز کی نئی فلم ”سپیکٹر“کے گانے ”رائٹنگ آن دی وال“پر آسکر ایوارڈ دیا گیا۔ گلوکار کوآسکر ایوارڈ وصول پانے پر متنازعہ بیان دینے کی بنا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سیم سمتھ کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہم جنس پرست ہیں جوآسکر ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ انکی جانب سے ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا گیا تھا کہ ان سے قبل بھی کئی ہم جنس پرست آسکر جیتنے میں کامیاب رہے ہوں گے تاہم وہ اس بات کا اعتراف کرنے والے پہلے فنکار ہیں۔گلوکار کے متنازعہ بیان پر انھیں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت دیگر افراد کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انکا کہنا ہے کہ وہ اس قدر تنقید کی بنا پر کچھ عرصے کیلئے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے سیم سمتھ کی جانب سے آخری ٹویٹ منگل کے روز کی گئی تھی جس میں انھوں نے اپنے اس ارادے کا اظہار کیا تھا

وقت اشاعت : 04/03/2016 - 15:17:46