کسٹمز کورٹ نے سپر ماڈل کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی

بدھ 30 مارچ 2016 18:59

کسٹمز کورٹ نے سپر ماڈل کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء)کسٹمز کورٹ نے سپر ماڈل کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی ۔

(جاری ہے)

کسٹمز کورٹ راولپنڈی کے جج رانا آفتاب نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر د ی جو کسٹمز حکام نے دائر کی تھی ۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ماڈل سے برآمد ہونے والی رقم اس کی ملکیت ہے اور یہ کسی غیر قانونی طریقہ سے حاصل نہیں کی گئی۔ ایان علی کسٹمز درخواست کی آخری سماعت پر سپر اسٹائلش انداز میں پیش ہوئی تھیں ٗ عدالت سے واپسی پر وہ انتہائی خوش نظر آ رہی تھیں۔

وقت اشاعت : 30/03/2016 - 18:59:04

Rlated Stars :