نامور فنکاراور کالم نگار فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کی تیسری برسی منائی گئی

منگل 14 مئی 2024 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) نامور ٹی وی فنکاراور کالم نگار فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کی منگل کے روز تیسری برسی منائی گئی ۔فاروق قیصر نے 1970کی دہائی میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا ،جہاں مشہور کامیڈی شو کلیاں نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے انکل سرگرم کے کردار کے ذریعے مختلف سماجی ایشوز کو ہلکے پھلے مزاحیہ انداز میں اجاگر کیا۔وہ ایک مصنف، کالم نگار، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر بھی تھے۔ان کو فن کے شعبے میں شاندار خدمات پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور کئی دوسرے اعلی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔وہ14مئی 2021کو 76 برس کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 22:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :