لاس اینجلس میں ”دی جنگل بک“ کے رنگا رنگ پریمئیر کی تقریب

بدھ 6 اپریل 2016 12:53

لاس اینجلس میں ”دی جنگل بک“ کے رنگا رنگ پریمئیر کی تقریب

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اپریل۔2016ء)لاس اینجلس میں کیا گیا ڈزنی کی نئی فلم ،دی جنگل بک کے رنگا رنگ وائلڈ پریمئیر کا اہتمام، جس میں اسٹار کاسٹ کی شرکت خاص رہی۔لاس اینجلس میں سجایا گیا جنگلی ماحول کے طرز کا ریڈ کارپٹ جس نے سب کی توجہ خوب سمیٹی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دی جنگل بک کے ڈائریکٹر نے کیا اس امید کا اظہار کہ فلم شائقین کے دلوں کو بھاجائے گی اور باکس آفس پر تہلکہ مچائے گی۔جبکہ رنگا رنگ پریمیر کی تقریب میں ہالی وڈ ستاروں کے ساتھ ساتھ فلم کی اسٹار کاسٹ بھی جھلملاتی نظر آئی۔اینی میٹڈایڈونچر ڈرامہ فلم دی جنگل بک خونخوار جانوروں اور موگلی کی محبت بھری داستان پندرہ اپریل کو آرہی ہے۔

وقت اشاعت : 06/04/2016 - 12:53:03