اداکارہ نرگس ڈانس کی ریہرسل کے دوران گر کر زخمی ، ڈاکٹروں نے ایک ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیدیا

جمعہ 8 اپریل 2016 17:38

اداکارہ نرگس ڈانس کی ریہرسل کے دوران گر کر زخمی ، ڈاکٹروں نے ایک ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیدیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) اداکارہ نرگس ڈانس کی ریہرسل کے دوران گر کر زخمی ہو گئیں ، ڈاکٹروں نے ایک ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نرگس اسٹیج ڈرامے کے لئے ڈانس کی ریہرسل میں مصروف تھیں کہ اچانک ان کا پاؤں پھسل گیا جس کے باعث وہ اپنا توازن برقرار نہ سکھیں اور گر گئیں ۔اداکارہ نرگس کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈانس کے دوران گرنے سے اداکارہ نرگس کے پاؤں کی ایڑی کے ٹشوز پھٹ گئے ہیں اور اب انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایک ہفتہ کے لئے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 08/04/2016 - 17:38:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :