ایشوریا رائے اور سونم کپور کینز فلم فیسٹیول میں ایک ساتھ جلوے دکھائیں گی

جمعرات 21 اپریل 2016 14:03

ایشوریا رائے اور سونم کپور کینز فلم فیسٹیول میں ایک ساتھ جلوے دکھائیں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور سونم کپور رواں سال بھی فرانس میں منعقد ہونے والے 69 ویں کینز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایک ساتھ جلوے بکھیرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے 69 ویں بین الاقوامی سالانہ فلمی میلے کینز فلم فیسٹیول میں بولی ووڈ کی دوٹاپ ہیروئنز ایشوریا رائے اورسونم کپور ایک بار پھرریڈ کارپٹ پرجلوے بکھیریں گی۔

رپورٹ کے مطابق فیسٹول 11 مئی سے 22 مئی تک جاری رہے گا جس میں اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور سونم کپور بین الاقوامی کمپنی کی مصنوعات کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر جلوہ افروز ہوں گی۔واضح رہے کہ ایشوریہ رائے اور سونم کپور اس سے قبل بھی اس بین الاقوامی فلمی میلے میں جلوے بکھیر چکی ہیں جب کہ سونم کپور لگاتار 5 سال سے ریڈ کارپٹ پر جلوہ افروز ہوتی آئی ہیں

وقت اشاعت : 21/04/2016 - 14:03:48