سلمان خان فلم ”سلطان“ کے سیٹ پر آبدیدہ ہوگئے

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:18

سلمان خان فلم ”سلطان“ کے سیٹ پر آبدیدہ ہوگئے

ممبئی ۔ 23 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) بالی وڈاداکار سلمان خان فلم سلطان کے سیٹ پر جذباتی ہو کر آبدیدہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان جو کہ بظاہر رعب اور دبدبے والے اداکار لگتے ہیں تاہم درحقیقت وہ ایک حساس اور جذباتی نوعیت کے انسان ہیں،اداکار حال میں فلم سلطان کے سیٹ پر ایک رومانوی گانے کی عکسبندی کے دوران جذباتی ہو کر آبدیدہ ہوگئے،اداکار کا کہنا ہے کہ گانے کے بول اتنے جذباتی نوعیت کے تھے کہ ان کو سن کر وہ اپنے آنسو نہ روک سکے اور رونے لگے،فلم سلطان کی دیگر کاسٹ میں انوشکا شرما،رندیپ ہودا اور امیت سدھ شامل ہیں،فلم کی ہدایات علی عباس ظفر نے دی ہے،فلم رواں سال عید پر سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 23/04/2016 - 14:18:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :