نو سالہ جورڈانا بیٹٹی کوفلم ”ایلوسی ان پیرس “کاسٹ کر لیا گیا

ہفتہ 26 اپریل 2008 12:51

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین26اپریل 2008 ) ہدایتکار شائر نے ہینڈ میڈ فلم کی جانب سے بنائی جانے والی فلم”ایلوسی ان پیرس“ میں نو سالہ آسٹرین بچی جورڈانا بیٹٹی کو مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا ہے، یہ فلم بچوں کے ایک ناول پر بنائی گئی ہے اس ناول کو” کے تھومسن“ نے لکھا اور” ہیلری نائٹ“نے اس کہانی کوتشکیل دیا ہے۔ یہ ایک بچی کی کہانی ہے جو کہ پلازہ ہوٹل میں اپنی نانی،ایک کتے اور کچھوے کے ساتھ رہتی ہے۔

(جاری ہے)

جورڈانا نے اپنی اداکاری کا آغاز چار سال کی عمر میں ٹی وی اور اشتہارات سے کیا تھا فلم کے ڈائریکٹر نے چار ہزار کے قریب بچیوں کے درمیان جورڈانا کا انتخاب کیا۔ ہدایتکار شائر نے کہا ہے کہ انہوں نے اس کردار کے لئے جورڈانا کا انتخاب با لکل درست کیا ہے کیونکہ وہ اس کردار کو بخوبی نبھائیں گی ۔فلم میں جورڈانا کی نانی کا کردار اوما تھرمن ادا کر رہی ہیں،اس فلم کی ہدایتکاری میں پیٹرک میہان،تھومس ڈی،اڈیلمین ، رون روتھلز اور شائر شامل ہیں
وقت اشاعت : 26/04/2008 - 12:51:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :