کسی بھی ایوارڈ کے حصول کی کوئی خواہش نہیں، سنی لیون

منگل 26 اپریل 2016 13:20

کسی بھی ایوارڈ کے حصول کی کوئی خواہش نہیں، سنی لیون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء)بالی ووڈ کی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ انھیں انڈسٹری سے کسی ایوارڈ کی نہیں بلکہ صرف اپنے پرستاروں کی بے لوث محبت کی ضرورت ہے۔ایک انٹریو میں سنی لیون نے کہاکہ اگرچہ ناقدین کی طرف سے انکی فلموں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم وہ خود صرف اپنے پرستاروں کی پسند کو اولین ترجیح دیتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ انھیں انڈسٹری کی طرف سے کسی بھی ایوارڈ کے حصول کی کوئی خواہش نہیں ہے ان کیلئے ان کے پرستاروں کی محبت ہی کافی ہے، واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ون نائٹ سٹینڈ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اداکارہ سنی لیون کو بگ باس کے بعد فلمساز پوجا بھٹ نے اپنی فلم جسم 2میں اداکاری کی پیشکش کی جس کے بعد 2012میں فنی سفر کاآغاز کرنے والی اداکارہ اب تک متعدد فلموں میں جلوے دکھا چکی ہیں

وقت اشاعت : 26/04/2016 - 13:20:37

Rlated Stars :