پاکستانی فلم انڈسٹری کے کہنہ مشق و بانی فنکارنعیم ہاشمی کی 40ویں برسی کل منائی جائے گی

منگل 26 اپریل 2016 15:07

پاکستانی فلم انڈسٹری کے کہنہ مشق و بانی فنکارنعیم ہاشمی کی 40ویں برسی کل منائی جائے گی

فیصل آباد۔26اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء ) پاکستان فلم انڈسٹری کے کہنہ مشق و بانی فنکار ، فلم ساز اورمعروف نعت "شاہ مدینہ یثرب کے والی" کے خالق نعیم ہاشمی کی 40ویں برسی آج 27اپریل کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نگار خانوں ، فلم پروڈیوسرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن اور نعیم ہاشمی کے پرستاروں سمیت آرٹس کونسلز کی جانب سے خصوصی تعزیتی تقریبات ، قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ نعیم ہاشمی کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیاخصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا۔

وقت اشاعت : 26/04/2016 - 15:07:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :