بالی ووڈ اداکارہ ماہی گل کے حاملہ ہونے کی افواہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں پھیل گئیں

پیر 16 مئی 2016 18:31

بالی ووڈ اداکارہ ماہی گل کے حاملہ ہونے کی افواہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں پھیل گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ ماہی گِل کے حاملہ ہونے کی افواہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں پھیل گئی ہیں۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا نے انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ماہی گل ’بدھا اِن آ ٹریفک جام ‘کی پروموش میں بھی نظر نہیں آ رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ادکارہ واضح طور پر حاملہ ہو گئی ہیں اور وہ قابل دید ’بے بی بمپ ‘کے ساتھ گزشتہ ہفتے دیکھی گئیں۔

(جاری ہے)

ماہی گل کو دیکھنے والے عینی شاہد نے بتایا کہ ’’ماہی حاملہ ہے‘‘ ڈھیلا ڈھالا کرتا پہننے کے باوجود ان کا پیٹ واضح طور پر بڑا ہوا دکھائی دے رہا تھا ۔لگ رہا تھا کہ ماہی اپنی تیسری سہ ماہی میں داخل ہو چکی ہیں تاہم جب ماہی گل سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فوری طور پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ کو یہ کس نے بتایا ہے ؟میں نے اپنی کمر کے مسئلے کی وجہ سے اپنا وزن بڑھایا ہے یہی وجہ ہے کہ میں ورزش بھی چھوڑ چکی ہوں‘‘

وقت اشاعت : 16/05/2016 - 18:31:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :