گھنٹہ ایوارڈز: شاہ رخ خان بد ترین اداکار قرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 مئی 2016 15:36

گھنٹہ ایوارڈز: شاہ رخ خان بد ترین اداکار قرار

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2016ء) : بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ سونم کپور کو رواں سال گھنٹہ ایوارڈز 2016 میں بد ترین اداکار اور اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ سلمان خان کی فلم پریم رتن دھن پایو کو بد ترین فلم قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ”دل والے“ نے باکس آفس پر بزنس تو اچھا کیا لیکن فلم بینوں کو اس فلم میں شاہ رخ خان کی اوور ایکٹنگ کچھ زیادہ نہیں بھائی۔

اور یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں منعقد کیے گئے گھنٹہ ایوارڈز 2016 میں شاہ رخ خان کو بد ترین اداکار قرار دیا گیا ہے۔ ان وژن انٹرٹینمنٹ پی وی ٹی لیمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر گگن تکیار کا کہنا ہے کہ گھنٹہ ایوارڈز کو عوام کی جانب سے کافی اچھا رد عمل ملا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم گھنٹہ ایوارڈز میں شرکت کرنے والے ہر شخص کے مشکور ہیں۔

وقت اشاعت : 17/05/2016 - 15:36:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :