میرا نے عمران کو چچا اور شیخ رشید کو اپنا تایا بنا لیا

پیر 23 مئی 2016 12:36

میرا نے عمران کو چچا اور شیخ رشید کو اپنا تایا بنا لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) لالی ووڈ اداکارہ میرا نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اپنا چچا اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اپنا تایا بنا لیا۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی شو میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں اپنی والدہ سے متاثر ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میری کوئی آف شور کمپنی نہیں، ایک کمپنی بنائی تھی جس کے پلیٹ فارم سے فلم ”ہوٹل “بنائی۔

انھوں نے کہا کہ مجھے فلموں میں کامیڈی کردار نہیں دیے جاتے حالانکہ میں اتنی اچھی کامیڈی کر سکتی ہوں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔ آنے والی نئی فلم کامیڈی بناوٴں گی اور اس میں میر اکردار دیکھنے والوں کو مدتوں یاد رہے گا۔انھوں نے کہا کہ میرے اور مہیش بھٹ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔

وقت اشاعت : 23/05/2016 - 12:36:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :