بگ باس 7کی امیدوار اور ماڈل صوفیہ حیات نے گلیمر کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 مئی 2016 16:41

بگ باس 7کی امیدوار اور ماڈل صوفیہ حیات نے گلیمر کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مئی 2016ء) :بگ باس 7کی امیدوار اور ماڈل صوفیہ حیات نے گلیمر کی دنیا کو خیر باد کہہ کر ایک راہب کی زندگی اپنا لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوفیہ حیات کی حال ہی میںسوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر نے ان کے مداحوں اور پرستاروں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ، ان تصاویر میں صاف دیکھا گیا ہے کہ صوفیہ حیات کس طرح گلیمر کی دنیا کو خیر باد کہہ کر سادہ زندگی بسر کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بظاہر صوفیہ حیات نے اپنی تمام تر مصروفیات چھوڑ کر ایک خاتون راہب کی زندگی اپنا لی ہے۔جس کے بعد وہ صوفیہ حیات سے مدر صوفیہ ہو گئی ہیں۔ ایک ماڈل سے ایک راہب تک کا سفر ان کے سوشل میڈیا پر انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر صاف دیکھا جا سکتا ہے۔صوفیہ حیات کی مقبولیت میں ان کی بگ باس7میں شرکت کے بعد اضافہ ہوا۔ انسٹا گرام پر ان کی اپ لوڈ کی گئی تصاویر ان کی بطور راہب زندگی کی عکاس ہیں۔ واضح رہے کہ صوفیہ حیات کی پیدائش ایک مسلمان گھرانے میں ہوئی تھی۔ تاہم 2010 میں انہوں نے اسلام چھوڑ کر عیسائی مذہب اختیار کر لیا تھا۔

وقت اشاعت : 23/05/2016 - 16:41:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :