ہاف گرل فرینڈ کا سکرپٹ اتنا پسند آیاکہ سوچے سمجھے بغیر پیشکش قبول کر لی‘ ارجن کپور

پیر 13 جون 2016 13:45

ہاف گرل فرینڈ کا سکرپٹ اتنا پسند آیاکہ سوچے سمجھے بغیر پیشکش قبول کر لی‘ ارجن کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) بولی ووڈ اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ہاف گرل فرینڈ کا سکرپٹ پڑھا تو انھیں اتنا پسندآیا کہ انھوں نے فورا ہی فلم میں اداکاری کی حامی بھرتے ہوئے معاہدہ سائن کر دیا۔

(جاری ہے)

ارجن کپور نے حال ہی میں ایک نجی تقریب کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں فلم ہاف گرل فرینڈ کی کہانی بے حد پسند ہے ،یہی وجہ ہے کہ جب انھوں نے سکرپٹ پڑھا تو ذہن میں کوئی دوسرا خیال لائے بغیر جھٹ فلم میں کام کی پیشکش قبول کر لی ۔واضح رہے ہدایت کار موہت سوری کی ہاف گرل فرینڈ میں ارجن کپور باسکٹ بال کھلاڑی کا کردار نبھائیں گے،جبکہ ان کے مقابل ہیروئن کا کرداراداکارہ شردھا کپور ادا کریں گی۔

وقت اشاعت : 13/06/2016 - 13:45:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :