کنگ خان 16 برس بعد پھر سے جنگجو کے روپ میں جلوہ گرہوں گے
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نئی فلم 2017 میں ہی ریلیز کے لیے پیش ہوگی
جمعرات 16 جون 2016 14:53
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جون۔2016ء) بالی ووڈ کے کنگ خان نے 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ”اشوکا“ میں قتل و غارت کا بازار گرم کرنے والے جنگجو بادشاہ کا کردار ادا کیا تھا جس کے بعد اب وہ ایک بار پھر اسی نوعیت کے کردار میں نظر آئیں گے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے مایہ ناز ہدایت کار ادیتیہ چوپڑا اور شاہ رخ خان کے درمیان فلم “دل والے” کی شوٹنگ کے وقت سے ہی نئی فلم کے حوالے سے بات چیت جاری ہے جس میں اداکار کو جنگجو کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے اور انہوں نے اسے قبول بھی کرلیا ہے تاہم دونوں کے درمیان یہ طے پایا ہے کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل ادیتیہ چوپڑا اپنی زیر تکمیل فلم ”بے فکر“ جب کہ شاہ رخ خان اپنے نامکمل پراجیکٹس مکمل کرائیں گے جس کے بعد فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نئی فلم 2017 میں ہی ریلیز کے لیے پیش ہوگی۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے اس سے قبل فلم “اشوکا” میں جنگجو بادشاہ کا کردارنبھایا تھا جس میں ان کے مدمقابل کرینہ کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا تاہم حقائق کوتوڑمروڑکرپیش کئے جانے کے باعث اس پر کئی اعتراضات لگائے گئے تھے۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Eva Longoria
Alexandra Breckenridge
Wajahat Rauf
Joe Jonas
Julianne Moore
afreen pari
Brittany Murphy
Neil Nithin Mukesh
Liam Neeson
Jonny Lee Miller
Taylor Kitsch
Neelo
Showbiz News In Urdu
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش