ونے سنہا انداز اپنا اپنا کا سیکوئل بنائیں گے

جمعہ 17 جون 2016 15:02

ونے سنہا انداز اپنا اپنا کا سیکوئل بنائیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جون ۔2016ء) بالی ووڈ فلم ساز ونے سنہا اپنی فلم انداز اپنا اپنا کا سیکوئل بنانیوالے ہیں۔ونے سنہا نے سال 1994 میں عامر خان، سلمان خان، روینا ٹنڈن اور کرشمہ کپور کو لے کر فلم انداز اپنا اپنا بنائی تھی۔راج کمار سنتوشی کی ہدایت میں بنی یہ فلم آل ٹائم ہٹ مزاحیہ فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ونے سنہا اب اس فلم کا سیکوئل بنانیوالے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے خبر تھی کہ فلم کا سیکوئل راج کمار سنتوشی بنانا چاہ رہے ہیں لیکن اب یہ طے ہو گیا ہے کہ اس کی تعمیر ونے سنہا ہی کر رہے ہیں۔جلد ہی اس فلم کا اعلان کیا جائے گا۔وہ پریت فلمز کے ساتھ مل کر فلم کا سیکوئل بنانیوالے ہیں۔فلم کے رائٹس ونے سنہا اور ان کی کمپنی ونے پکچرس کے پاس ہیں۔فلم کی ہدایت وکاس بہل یا د کرمادتیہ موٹوانی میں سے کوئی ایک کرے گا۔اس فلم کی اسکرپٹ وویک سونی اور ہاردک مہتا نے لکھی ہے۔کامیڈی سے بھرپور یہ اسکرپٹ فلم سازوں کو پسند آ گئی ہے۔فلم نئے چہروں کے ساتھ بنائی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/06/2016 - 15:02:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :