ہالی وڈ ایکشن ایڈونچر فلم دی لیجنڈ آف ٹارزن یکم جولائی کو ریلیز ہو گی

بدھ 22 جون 2016 13:47

ہالی وڈ ایکشن ایڈونچر فلم دی لیجنڈ آف ٹارزن یکم جولائی کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء) بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ کردار ٹارزن کی نئی فلم دی لیجنڈ آف ٹارزن کی ریلیز میں صرف آٹھ دن باقی رہ گئے۔ فلم یکم جولائی کو امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ اس فلم میں ٹارزن جنگل کوجرائم پیشہ افراد سے پاک کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ ایکشن ایڈونچر فلم دی لیجنڈ آف ٹارزن کی کہانی جنگل میں جرائم پیشہ افراد کی غیرقانونی سرگرمیوں کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

جنگل میں زندگی گزارنے والا ٹارزن لندن جا کرشہر کی رنگینیوں میں گم ہو جاتا ہے لیکن جنگل میں جرائم پیشہ گروہ کی سرگرمیوں کے باعث ٹارزن کو لندن کی آسائشیں چھوڑ کر واپس جنگل میں آنا پڑتا ہے۔ٹارزن اور اس کے جنگلی جانور دوست مل کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری ڈیوڈ یاٹس نے دی ہیں جبکہ اداکار الیگزینڈر سکرزگرڈ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں مارگٹ روبی، کرسٹوف والٹز، سیموئل جیکسن، کیسپر کرمپ اور ایلا پرنل شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 22/06/2016 - 13:47:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :