کراچی میں فنکاروں کو خطرات ہیں ‘ حکومت سکیورٹی فراہم کرے ‘ فخر عالم

جمعہ 24 جون 2016 14:58

کراچی میں فنکاروں کو خطرات ہیں ‘ حکومت سکیورٹی فراہم کرے ‘ فخر عالم

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جون ۔2016ء) نامور گلوکار اور سندھ سنسر بورڈ کے چیئرمین فخر عالم نے کراچی میں فنکاروں کو لاحق خطرات کا ذکر کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی جان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اگر امجد صابری جیسی عظیم شخصیت کو اس طرح سے قتل کردیا جاتا ہے تو ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسی مطالبے کو لے کر وہ پولیس اسٹیشن گئے تاکہ ان سمیت تمام فنکاروں کو سیکیورٹی دی جائے۔

(جاری ہے)

فخرعالم نے کہا کہ انھوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہماری زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں لہذا ہمیں بھی وہی سیکیورٹی فراہم کی جائے جو سیاستدانوں اور بڑے عہدوں پر فائز لوگوں کو دی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکمران ہمیں تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو اپنی وی آئی پی سیکیورٹی بھی واپس کردیں۔فخرِ عالم نے کہا کہ ہمارے سیاست دان سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اس لیے ہائی پروٹوکول کے ساتھ سفر کرتے ہیں کہ وہ بڑے عہدوں پر ہیں، لیکن امجد صابری کے جنازے میں لوگوں کی شرکت نے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ ان سے اونچا پروفائل کسی کا بھی نہیں۔

وقت اشاعت : 24/06/2016 - 14:58:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :