ہالی وڈ باکس آفس پرفلم” سیکس اینڈ دا سٹی “سر فہرست

منگل 10 جون 2008 11:35

لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10جون2008 ) ہالی وڈ باکس آفس پر جاری فلمی ریس میں فلم” سیکس اینڈ دا سٹی“ نے تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون پوزیشن پر اپنی جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتہ جاری فلمی ریس میں فلم” سیکس اینڈ دی سٹی “نے” انڈیانا جونز “اور” کرسٹل اسکل“ کو پیچھے چھوڑ کر چالیس شہروں سے ایک ہفتے میں اڑ تیس اعشاریہ دو ملین ڈالر کا بزنس کیا ،جبکہ” کرسٹل اسکل“ ساٹھ شہروں سے چھتیس ملین ڈالر کا بزنس کر سکی۔

اس کے علاوہ فلم ”بلیک جیک “ نو اعشاریہ دو ملین ڈالر کا بزنس روس اور سات اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کا بزنس سا وٴتھ کوریا سے کر سکی ۔کہا جا رہا ہے کہ فرانس ،اسپین،جرمنی اور برطانیہ سے مجموعی پینسٹھ ملین ڈالر کا بزنس کرنے والی فلم” کرسٹل ا سکل“کو یورپین کپ سوکر چیمپئن شپ سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔واضح رہے کہ فلم ”سیکس اینڈ دا سٹی “ نے گزشتہ ہفتے پچیس شہروں کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/06/2008 - 11:35:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :