استنبول حملے سے ایک گھنٹہ پہلے فیملی سمیت ائیر پورٹ پر موجود تھا ‘ ہرتیک روشن

بدھ 29 جون 2016 13:17

استنبول حملے سے ایک گھنٹہ پہلے فیملی سمیت ائیر پورٹ پر موجود تھا ‘ ہرتیک روشن

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء)بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن کا کہنا ہے کہ استنبول حملے سے ایک گھنٹہ پہلے ائیر پورٹ پر موجود تھا ، اور فیملی بھی ساتھ تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار ہرتیک روشن نے کہا کہ استنبول ائیر پورٹ پر کونیکٹنگ فلائٹ مس ہونے کی وجہ سے رکنا پڑا۔ائیر پورٹ عملے نے مجھے اکانومی کلاس کی ٹکٹ جاری کی تو میں روانہ ہوااگر مجھے اکانومی کلاس کی ٹکٹ جاری نہ ہوتی توشائد میں بھی حملہ سے متاثر ہوتا۔اکانومی کلاس کی ٹکٹ جاری کرنے پر ائیر پورٹ انتظامیہ کا شکر گزار ہوں۔

وقت اشاعت : 29/06/2016 - 13:17:56