فلم انڈسٹری سے مجھے جو عزت اور شہرت ملی ہے میں اسے کبھی نہ بھول پا ؤں گا ‘ مصطفی قریشی

پیر 4 جولائی 2016 14:12

فلم انڈسٹری سے مجھے جو عزت اور شہرت ملی ہے میں اسے کبھی نہ بھول پا ؤں گا ‘ مصطفی قریشی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جولائی ۔2016ء) سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں گزرے ہوئے لمحات میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں مصطفی قریشی نے کہا کہ میں آج بھی ہشاش بشاش ہوں اور کام کررہا ہوں،فلم انڈسٹری سے مجھے جو عزت اور شہرت ملی ہے میں اسے کبھی نہ بھول پاں گا،ان دنوں بھی متعدد فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کررہا ہوں‘کراچی میں شروع ہونے والی ایک فلم میں مجھے اہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے فلم کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا تاہم اس کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے اس فلم میں علی عظمت بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/07/2016 - 14:12:05