کترینہ کیف اپنی سالگرہ کے دن سوشل میڈیا پر انٹری دیں گی

منگل 5 جولائی 2016 12:57

کترینہ کیف اپنی سالگرہ کے دن سوشل میڈیا پر انٹری دیں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) بولی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے دیگر ستاروں کی دیکھا دیکھی سماجی روابط کی سائٹس پر فعال ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدہ طور پر اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کو جوائن کریں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے بولی سٹارز بھی دنیا بھر میں موجود دیگرشخصیات کی طرح سماجی روابط کی سائٹس پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں ،جس سے ناصرف ان کی شہرت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ انکی فلمی سرگرمیوں کی تشھیر بھی ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے آفیشل اکاوٴنٹس بنائیں گی، ان اکاوٴنٹس کو وہ ماہر میڈیا مینیجرز اور ڈیجیٹل کمپنیوں کے ذریعے چلائیں گی، پہلے مرحلے پر وہ فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنا آفیشل اکاوٴنٹ بنائیں گی جس کے بعد وہ ٹوئٹر پرجلوہ افروز ہوں گی۔یاد رہے کترینہ کیف 16 جولائی کے روز اپنی33 ویں سالگرہ کا کیک کاٹیں گی

وقت اشاعت : 05/07/2016 - 12:57:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :