سنی لیون نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے کی ٹھان لی

ہفتہ 9 جولائی 2016 15:13

سنی لیون نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے کی ٹھان لی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جولائی ۔2016ء)بالی وڈ کی کینیڈین نڑاد بے باک اداکارہ سنی لیون نے اداکاری کے بعد اب گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے کی ٹھان لی۔

(جاری ہے)

سنی لیون نے ٹوئٹرپراپنی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں وہ کسی اسٹوڈیومیں گانے کی مشق کرتی دکھائی دے رہی تھیں۔ اداکارہ نے کہاکہ وہ ایک ماہ سے گانا گانے کی ریہرسل کررہی ہیں اورگانے کے بول کی صحیح ادائیگی کیلئے بڑی محنت کررہی ہیں۔سنی لیون نے ٹویٹ میں کہا کہ تاہم فی الحال وہ فلم نگری میں گانا نہیں گائیں گی۔ بلکہ ایک ایونٹ میں لائیو پرفارمنس دینے کی پریکٹس کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 09/07/2016 - 15:13:54

Rlated Stars :