کینیڈین سائنس فکشن ڈرامہ فلم ”ان ٹو دی فارسٹ “ 22 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 9 جولائی 2016 15:20

کینیڈین سائنس فکشن ڈرامہ فلم ”ان ٹو دی فارسٹ “ 22 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جولائی ۔2016ء)کینیڈین سائنس فکشن ڈرامہ فلم ”ان ٹو دی فارسٹ “ 22 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیٹریشیا روزیما کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو نوجوان لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو ملک میں بجلی کی بندش کے باعث بیماری، اور بھوک سے لڑتی دکھائی دیتی ہیں ‘فلم کی کاسٹ میں ایلن پیج،ایوان ریچل وڈ،میکس منگھیلا،کلم کیتھ اور سینڈی سدھو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔نیو فشمین کی پروڈیوس کردہ یہ فلم بیک وقت دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 09/07/2016 - 15:20:29