رنویر سنگھ فلم ”سلطان“ دیکھ کر جھوم اٹھے

منگل 12 جولائی 2016 13:43

رنویر سنگھ فلم ”سلطان“ دیکھ کر جھوم اٹھے

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ پیرس میں دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ”سلطان“دیکھ کر جھوم اٹھے اور فلم کے گانوں پر رقص کرتے رہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ”سلطان“ نے دھوم مچا رکھی ہے اور باکس آفس پرکمائی کے تمام ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں جب کہ فلم میں سلو میاں کی اداکاری کے بھی خوب چرچے ہورہے ہیں اور نامور اداکاروں کی جانب سے انہیں سراہنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم گزشتہ روز فلم دیکھتے ہوئے انڈسٹری کے نوجوان اداکار بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے اور گانوں پر رقص کرتے رہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اپنی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں پیرس میں موجود ہیں جہاں انہوں نے مقامی سنیما گھر میں فلم نگری کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ”سلطان“ دیکھی اورنوجوان اداکار کو فلم اس قدر بھائی کہ اپنے مداحوں کے ساتھ ہی سنیما کے اسٹیج پرفلم کے گانوں پررقص کرتے رہے۔دوسری جانب اداکار رنویر سنگھ کے فلم ”سلطان“ کے گانوں پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

وقت اشاعت : 12/07/2016 - 13:43:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :