دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی سیلیبرٹی، گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ

منگل 12 جولائی 2016 18:26

دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی سیلیبرٹی، گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جولائی ۔2016ء) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی سیلیبرٹی بن گئیں۔امریکی میگزین فوربس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی گزشتہ سال کی آمدنی 17 کروڑ ڈالر رہی جو امریکا کی کسی بھی سلیبرٹی سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

سال 2015 میں ٹیلر سوئفٹ کی آمدنی آٹھ کروڑ ڈالر رہی تھی۔ اس طرح ایک سال کے دوران ان کی آمدنی دوگنی ہوگئی ہے۔فوربس کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والے 100 سیلیبرٹیز نے گزشتہ 12 ماہ میں پانچ ارب دس کروڑ ڈالر ٹیکس ادا کیا جو بھوٹان اور گیمبیا کی مشترکہ مجموعی قومی پیداوار سے بھی زیادہ ہے۔۔

وقت اشاعت : 12/07/2016 - 18:26:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :