اداکار حمزہ علی عباسی نے حریت پسند رہنما مظفر وانی کی تصویر فیس بک اکاؤنٹ پر لگادی

بدھ 20 جولائی 2016 13:44

اداکار حمزہ علی عباسی نے حریت پسند رہنما مظفر وانی کی تصویر فیس بک اکاؤنٹ پر لگادی
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جولائی ۔2016ء ) اگر فیس بک پر کسی پاکستانی فنکار کے متحرک ہونے کی بات کی جائے تو جو نام سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے وہ کوئی اور نہیں حمزہ علی عباسی ہیں۔حمزہ علی عباسی اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے گھبراتے نہیں، چاہے وہ کوئی بھی معاملہ ہو مگر اب ان کی ایک پوسٹ کے نتیجے میں ان کا فیس بکاکاؤنٹ کچھ وقت کے لیے بند کردیا گیا۔

کشمیری حریت پسند رہنماء برہان مظفر وانی کی تصویر کے ساتھ حمزہ علی عباسی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اظہار خیال کیا تھا۔جس کے بعد فیس بک نے حمزہ علی عباسی کی پوسٹ کو ڈیلیٹ اور ان کے اکاؤنٹ کو کچھ وقت کے لیے معطل کردیا۔یہ بات حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں بتائی۔حمزہ علی عباسی کا اپنے ٹوئٹر پیغامات میں کہنا تھا " شاباش فیس بک ، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کرفیو کو 10 دن ہوگئے، 60 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں اور ہم اس کے بارے میں بات بھی نہیں کرسکتے"۔

(جاری ہے)

ابھی یہ واضح نہیں کہ فیس بک نے یہ اقدام کسی کی شکایت پر کیا ہے یا ازخود کیا ہے۔مگر یہ پہلی بار نہیں کہ فیس بک انتظامیہ نے حمزہ علی عباسی کی کسی پوسٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا، اس سے قبل پیرس میں چارلی ہیبدو حملے کے بعد بھی حمزہ علی عباسی کی پوسٹ کو ہٹایا گیا تھا۔جس کا نوٹس فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے بھی لیا اور پھر 'حادثاتی غلطی' پر معذرت بھی کی۔

فیس بک کے اقدام پر حمزہ علی عباسی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور ایک انٹرویو کے دوران کہا " ایسا ادارہ جو اظہار رائے کی آزادی کا جھنڈا اٹھانے کا دعویٰ کرتا ہے، اس کا یہ اقدام واضح منافقت ہے، اپنے اکاؤنٹ تک رسائی ملنے کے بعد میں اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا"۔اب دیکھنا ہوگا کہ فیس بک کی جانب سے اس بار کیا موقف سامنے آتا ہے، کیا وہ ایک بار پھر معذرت کرتی ہے یا کچھ اور، ویسے حمزہ علی عباسی کا اکاؤنٹ اب بحال ہوچکا ہے، تاہم اس پر شو ہونے والی آخری پوسٹ 17 جولائی کی ہے جس میں انہوں نے لارڈز میں کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔۔
وقت اشاعت : 20/07/2016 - 13:44:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :