سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی زندگی پر مبنی فلم ”سنوڈن“ کا نیا ٹریلر جاری

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:00

سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی زندگی پر مبنی فلم ”سنوڈن“ کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس ۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی ۔2016ء) انتہائی خفیہ دستاویزات افشاں کرنے والے سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی زندگی پر مبنی نئی بائیوگرافیکل پولیٹیکل ڈرامہ فلم"سنوڈن" کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہدایتکارا ولیور سٹون کی یہ فلم برطانوی جرنلسٹ ورائٹر کے ناول سے ماخوذ ہے جس میں 2013ء میں منظرِ عام پر آنے والے سی آئی اے کے کمپیوٹر پروفیشنل کی ہزاروں کی تعداد میں کلاسیفائیڈ ڈاکیومنٹس اور فائلز میڈیا میں لِیک کرنے کے ایسے واقعے کی منظر کشی کی گئی ہے جس نے تہلکہ برپا کر دیاتھا۔

موٹز بورمین، فرنینڈو سوئی اور فلپ ڈئل کی مشترکہ پروڈیو س کردہ اس فلم میں نکولس کیج، جوزف گورڈن لیون اور شائیلین ووڈلی سمیت میلیسا لیو،ٹام وِلکنسن اور زیچرے کوئینٹو اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ سنسنی خیز واقعات اور پولیٹیکل ڈرامے سے بھرپور اس بائیوگرافیکل فلم کو رواں سال 25 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 23/07/2016 - 14:00:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :