اداکارہ ماہ نور دلہن بن گئیں

منگل 2 اگست 2016 13:10

اداکارہ ماہ نور دلہن بن گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اگست۔2016ء ) اداکارہ ماہ نور دلہن بن گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار ہ ماہ نور دلہن کا کردار تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش تھیٹر ڈرامہ ”عشق تیرا پیار “میں ادا کر ہی ہیں جس میں اداکار گلفام ان کے دولہا بنے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہ نور نے دلہن کا کردار اس قدر خوبصورتی سے نبھایا ہے کہ ڈرامہ دیکھنے والوں نے اداکارہ کو تالیاں بجا کر بھرپور انداز میں داد دی جبکہ ڈرامے میں ان کا ڈانس آئٹم بھی ڈرامہ بینوں کو اپنی سیٹوں سے اٹھ کر رقص کرنے پر مجبور کردیتاہے ۔

ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ صوبیہ خان ، قسمت بیگ ، سخاو ت ناز ، قیصر پیا ، طاہر انجم ، ہنی البیلا ، مہک نور ، سائرہ اورامان اللہ شامل ہیں ۔ ڈرامہ کے پروڈیوسر حمزہ بٹ اورڈائریکٹر گلفام ہیں ۔
وقت اشاعت : 02/08/2016 - 13:10:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :