کرینہ کپور کے خاندان کی طرف سے رکاوٹیں سیف کوششیں شروع کر دیں

منگل 8 جولائی 2008 14:07

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08جولائی2008 ) کرینہ کپور کے خاندان کی طرف سے رکاوٹیں کے بعد سیف علی خان نے کرینہ کے خاندان کو منانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں‘سیف نے اسکی ابتداء کرینہ کے چچا زاد بھائی رنبیر کپور کو منانے کی کوششوں سے کیا ہے ۔ کرینہ کپور کو سیف علی خان سے اپنے عشق کی وجہ سے کپور خاندان کی کافی ناراضگی برداشت کرنی پڑ رہی ہے جسکے بعد سیف کرینہ کی مشکلات کم کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیف کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور کو منا کر وہ پورے کپو رکاندان پر اپنا جادو چلا سکتے ہیں‘ اس کے لئے انہوں نے باقاعدہ اپنے فلموں کے ڈائریکٹرزکو ہدایت دے رکھی ہے کہ وہ اب سے انکے ہر کردار کا نام رنبیر یا رنبیر نام سے ملتا جلتانام رکھیں۔ ”ریس “میں سیف جہاں راج ببر بنے وہیں ٹشن میں انہوں نے اپنا نام رنبیر رکھوایا ‘انہیں لگتا ہے کہ رنبیر نام سے کپور خان انکی جانب مائل ہو گا اور وہ شاید سیف کو داماد کے طور پر قبول کر لینگے ۔
وقت اشاعت : 08/07/2008 - 14:07:09

Rlated Stars :