wاداکارہ سونالی بیندرے کاشعیب اختر کے شادی کے بیان پر ردعمل

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

ں*ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) بالی ووڈ کی حسین اداکاراؤں میں سے ایک سونالی بیندرے نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے وائرل بیان پر ردعمل دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے سونالی بیندرے سے پوچھا کہ پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایک بار کہا تھا کہ وہ آپ (سونالی بیندری) کو شادی کے لیے پروپوز کریں گے اور اگر آپ نے پیشکش قبول نہیں کی تو وہ آپ کو اغوا کرلیں گے، اس بیان کے بعد گوگل پر بھی آپ دونوں کا نام ساتھ دیکھا گیا تو آپ اس حوالے سے کیا کہیں گی میزبان کے سوال کے جواب میں سونالی بیندرے نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں واقعی نہیں جانتی کہ شعیب اختر نے ایسا کب اور کیوں کہا، یہ جھوٹی خبر بھی ہوسکتی ہے کیونکہ اٴْس زمانے میں بھی جھوٹی خبریں ہوا کرتی تھیں۔

سونالی بیندرے کا جواب سٴْن کر میزبان نے کہا کہ شعیب اختر نے مذاق میں ایسا کہا تھا، وہ یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ آپ اٴْنہیں بہت پسند ہیں اور وہ آپ کے مداح ہیں۔یہ سٴْن کر سونالی بیندرے نے کہا کہ اگر شعیب اختر نے مذاق میں یہ سب کہا ہے تو اچھی بات ہے کیونکہ سب کی محبت سے ہی تو میرا کیریئر بنا ہے۔
وقت اشاعت : 16/05/2024 - 18:05:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :