ژ*اداکارہ ممتاز کا بیٹے ذیشان کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اعلان

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

۹ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) سینئر اداکارہ ممتاز نے بیٹے ذیشان راحیل کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔ گزشتہ روز باری اسٹوڈیو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلم اسٹار ممتاز نے کہا کہ یوسف کے نام سے ڈرامہ سیریل کا آغاز اگلے ماہ سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ممتاز نے کہا کہ رومانس اور ایکشن سے بھرپور ڈرامے میں ذیشان راحیل مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ اسے اسلم چشتی ہدایت کاری دیں گے۔انہوں نے بتایا اس وقت انڈسٹری کو ان کی ضرورت ہے، ان کا بیٹا ذیشان راحیل انہیں پچیس برس بعد پاکستان لایا ہے۔اداکارہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے مدد کریں۔ممتاز کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص ٹولہ انہیں ہراساں کررہا ہے۔

وقت اشاعت : 16/05/2024 - 18:05:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :