انسان کی شخصیت اس کے کردار کا آئینہ ہوتی ہے ‘عائشہ عمر

جمعہ 19 اگست 2016 15:12

انسان کی شخصیت اس کے کردار کا آئینہ ہوتی ہے ‘عائشہ عمر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اگست۔2016ء) ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ انسان کی شخصیت اس کے کردار کا آئینہ ہوتی ہے ، پرکشش شخصیت والے فنکار شوبز میں جلد کامیاب ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے بے شمار پروڈیوسروں نے انڈسٹری کو بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ نوجوان فلم میکر نت نئے اور معیاری پروجیکٹس بنا رہے ہیں جس کی بدولت فنکاروں اور شائقین کے اعتماد میں بڑا اضافہ ہوا ہے ۔ عائشہ عمر نے کہا کہ نئے ٹی وی چینلز کے آنے سے فنکاروں کے معاشی مسائل بہت حد تک بہتر ہو گئے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے ۔

وقت اشاعت : 19/08/2016 - 15:12:32

Rlated Stars :