شوہر کے بغیر بچے پیدا کرنا اور پیزا ڈیلیوری بوائے بے باک فرح خان کے بیان نے پھر دھوم مچا دی

اتوار 21 اگست 2016 13:03

شوہر کے بغیر بچے پیدا کرنا اور پیزا ڈیلیوری بوائے  بے باک فرح خان کے بیان نے پھر دھوم مچا دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) فرح خان بالی وڈ کی ایک ایسی شخصیت ہیں جو ہر سوال کا بے باک جواب دینے کے لیے مشہور ہیں۔حال ہی میں ایک فرٹیلیٹی کلینک کے لانچ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ آئی وی ایف ان لوگوں کے لیے ایک بڑی امید ہے جن کے یہاں بچے پیدا نہیں ہوتے اور جو لوگ آئی وی ایف کی مدد سے بچے پیدا کرتے ہیں انھیں فخر سے یہ بات کہنی چاہیے کہ ان کے بچے آئی وی ایف سے پیدا ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

فرح نے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ ان کے بچے آئی وی ایف کی دین ہیں کوئی پیزا والا یہ بچے ڈلیور کر کے نہیں گیا۔51سالہ فرح کے یہاں تین بچے ہیں جو آئی وی ایف کے مدد سے پیدا ہوئے ہیں

وقت اشاعت : 21/08/2016 - 13:03:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :